25 اگست 2014 - 19:13
شام : تکفيريوں کے دو کمانڈروں سميت متعدد دہشت گرد ہلاک

شام ميں فوج کے ملک گير آپريشن ميں تکفيريوں کے دو کمانڈروں سميت متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع نے بتايا ہے کہ درعا کے مضافات ميں دہشت گردوں کے خلاف فوج کي کارروائي ميں کتيبہ اشبال العقيدہ سے موسوم دہشت گرد گروہ کے کمانڈر محمود ابراہيم العلو اور لواء عمر بن الخطاب سے موسوم دہشت گرد گروہ کے کمانڈر احمد علي العوض ہلاک ہوگئے ہيں-

-الميادين ٹيلي ويژن کے مطابق حلب کے سينٹرل جيل کے اطراف اور البريج علاقے ميں بھي فوج اور دہشت گردوں کے مابين شديد جھڑپيں ہوئي ہيں

رپورٹ کے مطابق اردن کے سرحد ي علاقے ميں بھي دہشت گردوں اور اردن کے سرحدي گارڈز کے درميان ہونے والي جھڑپ ميں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں -
يہ دہشت گرد شام سے اردن ميں دراندازي کرنے کي کوشش کررہے تھے-دوسري طرف سوريا الان ويب سائٹ کے مطابق ديرالزور ميں عگيدات قبيلے کے مسلح افراد نے داعش کے تکفيري دہشت گردوں کے ساتھ لڑائي کے بعد اپنے مذہبي رہنما خليل جدعان عبود ہفل کو آزاد کراليا ہے -اس رپورٹ کے مطابق اس لڑائي ميں داعش کے اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں-

واضح رہے کہ خليل جدعان عبود ہفل کو داعش کے دہشت گردوں نے اتوار کے روز ديرالزور کے شولا نامي علاقے ميں گرفتار کرليا تھا-

.......

/169